رستوں سے کیا گلہ ہے جو منزل یہاں نہیں جس پار تھا اترنا وہ ساحل یہاں نہیں مانا وہی ہے شہر، وہی بھیڑ بھاڑ ہےجس کو مری تلاش وہ محفل یہاں نہیں لازم ہمی پہ کیوں ہے، ہر اک خواب دیکھناکیوں ہم کسی کے خواب کا حاصل یہاں نہیں ممکن کہاں ہے اور کی اب جستجو کروں جب اک نظر کے بھی کوئی...
Layout A (with pagination)
اس سے پہلے کہ چھوڑ جاؤں تجھےزیست آ پھر سے آزماؤں تجھے تیری عادت ہے زخم دینے کیمیری خواہش ہے مسکراؤں تجھے موسمِ گل کو مات دینی ہےآ خزاؤں میں پھر ملاؤں تجھے جب تلک رخ ہوا نہیں بدلےتب تلک اے دیے جلاؤں تجھے میرا قصہ نہیں ہے لفظوں میں مجھ سے آنکھیں ملا، سناؤں تجھے آؤ اک ایسی بازی کھیلیں...
آئینے میں نہ جسم و جاں دیکھوںجب میں دیکھوں وہاں دھواں دیکھوں اپنے اندر ہی جب نہیں ملتاپھر بھلا کیا یہاں وہاں دیکھوں سارے موسم ہیں بد گماں اتنےہوں بہاریں تو میں خزاں دیکھوں داستاں ہو گئی ہے بادِ صباہر طرف صرف آندھیاں دیکھوں بس یہی آس ہے جئے جاتی وقت کو پھر سے مہرباں دیکھوں اک عجب...
گر نہیں ہے تو اسے مت کیجےیونہی ضائع نہ محبت کیجے کیا دکھاوے کا تعلق رکھنااس سے بہتر ہے کہ نفرت کیجے جو نہیں تیرا اسی کا ہوناہے حماقت نہ حماقت کیجے مار ڈالے گی مروت ہم کوختم ہر اپنی عنایت کیجے بے وفا ہو یا ہو مجبور کوئیبہ خوشی ایسوں کو رخصت کیجے جانے والوں کو دعا دے کے کہوپھر سے آنے...
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے , اللہ سے لو لگانا مومن کی روح ڈھلنا , قرآں کو راہ کرنا عشقِ رسول ﷺ کیا ہے , حق کو حیات کرنافرقوں میں بٹ نہ جانا ، امت کو ایک رکھنا عشقِ رسولﷺ کیا ہے , قائم نماز کرنا لازم زکوۃ دینا , ہر بت کو پاش کرنا عشقِ رسول ﷺ کیا ہے , رزقِ حلال کھانا سود اور حرام سے...